LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
چین کی معروف کمپنی کا پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ شمالی کوریا کی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، وزیرِ دفاع سمیت کئی عہدیدار برطرف پاکستان اور ازبکستان کا اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق اسلام آباد یادداشت پر عملدرآمد سے مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں: ایرانی صدر جماعت اسلامی کے دھرنوں کے 2 ہفتے مکمل، آج راولپنڈی میں تاریخی جلسے کا اعلان بانی پی ٹی آئی کی بہن بتا چکی عمران خان بالکل فٹ ہیں، وزیر دفاع پمز سانحہ: بچوں کو بچانے کی کوششیں ثابت، 9 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی کیف کے قریب روسی ڈرون حملہ، گولہ بارود ڈپو میں دھماکہ، 37 افراد ہلاک ایران کا امریکا اسرائیل سے منسلک دہشتگرد گروپ کے 6 ارکان کی گرفتاری کا دعویٰ مسلم ممالک سکیورٹی کیلئے بیرونی طاقتوں کی بجائے اپنی صلاحیتوں پر بھروسا کریں، قالیباف فنڈز میں تاخیر، اسرائیلی فوج کا ستمبر سے ریزرو فوج میں کٹوتیوں کا عندیہ یو ایس ایس ابراہم لنکن سے کودنے والے امریکی اہلکار کیخلاف کارروائی، اہلیہ کا ردعمل سامنے آ گیا مسلمانوں کو دیوار کی اینٹوں کی طرح متحد ہونا ہوگا، ترک صدر

لندن کے پہلے مسلم میئر صادق خان کا رمضان کے استقبال پر خصوصی اعلان

Web Desk

18 February 2026

لندن: پاکستانی نژاد صادق خان، لندن کے پہلے مسلم میئر، نے ماہِ رمضان کے استقبال کے لیے شہر کی اہم سڑکوں کو روشنیوں سے سجانے کا اعلان کیا ہے، جس سے شہریوں کے دل جیت لیے ہیں۔

ترک میڈیا کے مطابق میئر صادق خان نے بتایا کہ اس برس بھی پیکاڈلی سرکس اور لیسٹر اسکوائر کو ملانے والی کوونٹری اسٹریٹ 30 ہزار ایل ای ڈی لائٹس سے شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک روشن رہے گی۔ یہ سلسلہ رمضان کے دوران مسلسل چوتھے سال جاری ہے۔

صادق خان نے انسٹاگرام پر ویڈیو میں کہا کہ رمضان ایمان کی تجدید، ضرورت مندوں کی مدد اور سماجی اقدار کو فروغ دینے کا وقت ہے۔ میئر نے لندن میں مقیم مسلمان شہریوں کی سخاوت اور خیرات کی تعریف کی اور سب شہریوں کو رمضان کی مبارکباد دی۔

میئر نے زور دیا کہ لندن میں اختلافات کے باوجود شہری ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور احترام کے ساتھ رہتے ہیں، اور یہ اقدار شہر کے اتحاد کی بنیاد ہیں۔