امن کی ضمانت نہ ملی تو افغانستان میں فضائی کارروائی سے نہیں ہچکچائیں گے، خواجہ آصف
Web Desk
18 February 2026
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ پاکستان افغانستان میں فضائی کارروائیاں کرنے سے نہیں ہچکچائے گا۔ فرانسیسی نیوزایجنسی کو انٹرویو دیتےہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملے کابل میں طالبان حکومت اوربھارت کی ملی بھگت سے چھیڑی گئی’پراکسی جنگ‘ کا نتیجہ ہیں۔
خواجہ آصف نے کہاکہ افغانستان کی حکومت کی جانب سے امن کی ضمانت نہیں ملی تو پاکستان افغانستان میں نئی فضائی کارروائیاں کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا۔
ایک سوال کے جواب میں وزیردفاع نے دوٹوک اندازمیں یہ بات دہرائی کہ جب پاکستان میں دہشت گردی اورپاکستان میں حملے کی بات آتی ہے تو بھارت اورافغانستان ایک ہی صفحے پر ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آبادمیں خودکش حملے سمیت حالیہ دنوں میں ہونے والے دہشت گردی کے کئی واقعات میں افغان سرزمین کے استعمال ہونےکے شواہد سامنے آئے تھے۔ اورپاکستان نے افغان بھارت گٹھ جوڑ کے حوالے سے ثبوت نہ صرف افغان حکومت کو بلکہ عالمی برادری کو بھی پیش کردیے تھے۔پاکستان کا یہ موقف ثابت ہوچکاہے کہ دہشت گردی میں ملوث کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو افغانستان کی طالبان حکومت کی حمایت حاصل ہے۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026