LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاکستان نمیبیاکو شکست دے کر سپر8مرحلے میں پہنچ گیا

Web Desk

18 February 2026

 

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آخری گروپ میچ میں نمیبیا کو شکست دے کر سپر 8مرحلے کےلیے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستانی کی جیت کے ساتھ ہی ورلڈکپ میں میں سپر 8 ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔

پاکستان نے نمیبیا کو با آسانی 102 رنز سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔کولمبو میں کھیلے گئے  میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے نمیبیا کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا۔تاہم نمیبیا کی ٹیم 97رنز پرہی ڈھیرہوگئی

قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی تھیں، شاہین آفریدی اور ابرار احمد کی جگہ مرزا سلمان اور خواجہ نافع کو موقع دیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے کیا لیکن 40 رنز پر صائم ایوب 14 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

کپتان سلمان علی آغا بھی 23 گیندوں پر 38 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئےجبکہ خواجہ نافع نے 5 رنز اسکوربنائے۔صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی پہلی سنچری اسکور کی، انہوں نے 57 گیندوں پر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے سینکڑہ داغا۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز اسکور کیے، صاحبزادہ فرحان 100 رنزپر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ شاداب خان نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔  نمیبیا کی جانب سے جیک بریسل نے 2 جبکہ گرہارڈ ارسمس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کے 200 رنز کےہدف کےتعاقب میں نمیبیا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 18 ویں اوور میں 97 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

نمیبیا کی جانب سے اسٹینکیمپ 23 اور ایلکزینڈر 20 رنز بناسکے۔ شاداب خان نے19رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔عثمان طارق نے 16 رنز دےکر 4کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

اس کامیابی کے ساتھ ہی گروپ اے سے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سپر 8 میں پہنچ گئیں۔21 فروری سے سپر 8 مرحلہ شروع ہوگا۔

سپر 8 کے پہلے گروپ میں بھارت، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور زمبابوےشامل ہیں جبکہ دوسرے گروپ میں پاکستان، سری لنکا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستان کا نیوزی لینڈ سےمیچ 21 فروری، انگلینڈ سے 24 اور سری لنکا سے 28 فروری کو ہوگا۔