LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

ایف آئی اے کا خواتین افسران کو امیگریشن ڈیوٹی پر تعینات کرنے کا فیصلہ

Web Desk

18 February 2026

اسلام آباد: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے خواتین افسران کو امیگریشن ڈیوٹی پر تعینات کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے انسپکٹر رینک تک خواتین اسٹاف کی فوری منتقلی کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ زونز، سرکلز اور مختلف برانچز سے خواتین اہلکاروں کو ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر تعینات کیا جائے گا۔

فیصلے کے تحت ملک بھر کی چیک پوسٹس پر خواتین عملے کی موجودگی بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام متعلقہ ڈائریکٹرز کو فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تعیناتیوں کے بعد رپورٹ ہیڈکوارٹرز کو ارسال کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کو اعلیٰ ترجیح دی جا رہی ہے اور امیگریشن شعبے میں خواتین افسران کو اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں گی تاکہ خدمات کا معیار مزید بہتر بنایا جا سکے