سہیل آفریدی نے عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان کر دیا
Web Desk
18 February 2026
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی رہائی فورس بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ انہیں بانی کی طرف سے سٹریٹ موومنٹ کی ذمہ داری دی گئی ہے، عدالتی احکامات کو نظر انداز کیا جاتا ہے اور ذاتی معالجین تک رسائی نہیں دی جاتی۔ان کا کہنا تھا کہ فورس کی رجسٹریشن کی جائے گی اور یہ پرامن جدوجہد کرے گی۔ فورس کے ممبران سے 22 فروری کو پشاور میں حلف لیا جائے گا، اور اس فورس کا چین آف کمانڈ عمران خان طے کریں گے۔سہیل آفریدی نے مزید کہا تھا پہلے تیاری ہوگی، پھر جدوجہد ہوگی۔یہ جدوجہد جمہوریت، آئین کی بالادستی اور آزاد میڈیا کے لیے ہوگی۔پی ٹی آئی میں جو انہیں ہٹانے کی خواہش رکھتے ہیں، وہ جان لیں کہ عزت و ذلت اللہ دیتا ہے، اور بانی کی بہنوں سے اس حوالے سے پوچھا جا سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026