پنجاب کو منشیات سے پاک کرنا وزیراعلیٰ مریم نواز کا مشن ہے: عظمیٰ بخاری
Web Desk
18 February 2026
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کو منشیات سے پاک کرنا وزیر اعلیٰ مریم نواز کا مشن ہے اور طلبہ کو منشیات سے محفوظ رکھنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
عظمیٰ بخاری نے یہ بات پنجاب انسدادِ منشیات فورس کے ہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران کہی، جہاں ڈی جی انسدادِ منشیات فورس بریگیڈیئر مظہر اقبال نے ادارے کی کارکردگی اور جاری اقدامات پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات پنجاب طاہر رضا ہمدانی اور سیکرٹری ایکسائز اینڈ نارکوٹکس مسعود مختار بھی موجود تھے۔
وزیر اطلاعات نے انسدادِ منشیات فورس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آگاہی پروگرامز یونیورسٹیوں اور کالجوں میں منعقد کیے جائیں تاکہ نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے محفوظ رکھا جا سکے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر مؤثر آگاہی مہم چلانے پر بھی زور دیا۔
اجلاس کے اختتام پر ڈی جی مظہر اقبال نے عظمیٰ بخاری اور طاہر رضا ہمدانی کو خصوصی شیلڈز پیش کیں۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026