ماہِ صیام: لاہور پولیس کا سکیورٹی، کرائم کنٹرول پلان پر عملدرآمد شروع
Web Desk
18 February 2026
ماہِ صیام کی آمد کے پیش نظر لاہور پولیس نے سکیورٹی اور کرائم کنٹرول پلان پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق شہر کی 4,999 مساجد کو سکیورٹی کیٹیگریز اے پلس، اے، بی اور سی میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اے پلس کیٹیگری کی مساجد پر ایک افسر سمیت 6 اہلکار تعینات ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے لیے 14 ہزار سے زائد والنٹیئرز بھی فرائض سرانجام دیں گے۔ رمضان المبارک کے دوران شہر بھر میں قائم 23 سہولت بازاروں پر بھی عوام کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق سہولت بازاروں پر 120 افسران اور اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مربوط حکمت عملی پر عمل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ بینکوں، تجارتی مراکز، گلیوں، بازاروں اور شاہراہوں پر پٹرولنگ ٹیمیں مسلسل گشت کریں گی۔ جیلوں سے رہائی پانے والے ریکارڈ یافتہ ڈاکوؤں اور چوروں کی بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔فیصل کامران کا کہنا تھا کہ مشکوک سرگرمیوں پر فوری کارروائی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی اور سرچ آپریشنز کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈولفن اسکواڈ، پی آر یو اور تھانوں کی پٹرولنگ میں اضافہ کیا گیا ہے اور جدید سکیورٹی سسٹم کے تحت نگرانی کی جا رہی ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں، ڈرون ٹیکنالوجی اور جدید مانیٹرنگ سسٹمز کے ذریعے جرائم پر قابو پایا جا رہا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے خبردار کیا کہ احترامِ رمضان ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور علماء کرام و مساجد انتظامیہ سے حکومتی ایس او پیز پر مکمل تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ دورانِ چیکنگ پولیس اہلکاروں سے تعاون کریں تاکہ سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026