ایک انجکشن سے نظر ٹھیک ہو گئی ، یہ کوئی جادو تھا،علیمہ خان
Web Desk
17 February 2026
راولپنڈی/اسلام آباد: علیمہ خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج انہیں چکری کے مقام پر روک لیا گیا اور شام چار بجے تک آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی، حالانکہ ان کے بقول آج پریس کانفرنس کرنا ضروری تھا تاکہ بانی چیئرمین کی صحت سے متعلق صورتحال پر بات کی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے ذریعے پیغام ملا کہ بانی چیئرمین نے آنکھوں کی تکلیف کی شکایت کی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر عاصم کو ان تک رسائی دی جائے۔ ان کے مطابق بانی چیئرمین نے کہا کہ ان کا بلڈ ٹیسٹ انہیں دکھایا جائے اور وہ دو ہفتوں سے نظر کم آنے کی شکایت کرتے رہے ہیں۔
علیمہ خان نے جیل انتظامیہ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر اتنے کیمرے نصب ہیں تو سپرنٹنڈنٹ کو کیسے علم نہ ہوا کہ بانی چیئرمین کو نظر نہیں آ رہی۔ ان کے مطابق یہ محض “کریمنل نگلیجنس” نہیں بلکہ “کریمنل ایکٹ” ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی رائے تھی کہ بہترین علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے، جہاں ذاتی ڈاکٹرز اور فیملی ممبران کو ساتھ ہونے کی اجازت ہو۔ ان کے بقول اس حوالے سے یہ بھی کنفیوژن پیدا ہوئی کہ مریض کو راولپنڈی یا اسلام آباد کے کس اسپتال لے جایا جائے۔
پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر عظمیٰ خان نے کہا کہ جو میڈیکل رپورٹ جاری کی گئی وہ نامکمل ہے کیونکہ اس میں صرف کلینیکل ایگزامینیشن درج ہے، واضح تشخیص (ڈایگناسز) اور ٹریٹمنٹ پلان شامل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک انجکشن سے فوری طور پر نظر درست ہو جانا ممکن نہیں اور اس کی باقاعدہ مانیٹرنگ ضروری ہوتی ہے۔
اسی موقع پر نورین نیازی نے الزام عائد کیا کہ پہلے ملاقاتیں بند کی گئیں اور پھر بانی چیئرمین کو فیملی کی رضامندی کے بغیر پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ان کے مطابق اگر بروقت علاج نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
رہنماؤں نے کہا کہ بانی چیئرمین کی آنکھ کے مسئلے کا شفاف اور فوری حل نکالا جائے، بصورت دیگر قانونی اور عوامی سطح پر بھرپور ردعمل دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026