LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
قائمہ کمیٹی کا بیوروکریسی کی ناکامی پر شدید تشویش کا اظہار، سی ڈی اے اور ڈی جی ہیلتھ کی کارکردگی پر برہمی سندھ کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں فائر الارم اور واٹر سپرنکلرز نہ ہونے کا انکشاف خلع کے معاملے میں حق مہر کی واپسی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ عمران خان کی ہسپتال منتقلی: توہین عدالت درخواست کی جلد سماعت کی استدعا پھر مسترد معیشت کو بیرونی امداد سے تجارت و سرمایہ کاری کی جانب لے جا رہے ہیں: وزیر خزانہ جنگ نہیں چاہتے، جارحیت پر خاموش بھی نہیں بیٹھیں گے: ایرانی صدر پاکستان کا تیل کا درآمدی بل جولائی میں ساڑھے 3 کھرب روپے تک پہنچ گیا آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد سپر ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی پاکستان میں صرف بیوروکریسی احتساب سے محفوظ اور ناقابلِ گرفت رہی: خواجہ آصف نیویارک: واشنگٹن اسکوائر پارک میں میئر زوہراں ممدانی سے مشابہت رکھنے والوں کے مقابلے میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز اے آئی اگلے سال ‘سُپر ہیومن’ بن کر انسانوں پر حاوی ہو جائے گی: ایلون مسک امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ترکیہ کے یوم فتح کے موقع پر پاک ترک دوستی کے نام خصوصی نغمہ جاری مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سہ ملکی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا

روس میں پہلا روزہ 19 فروری بروز جمعرات کو ہوگا:مفتی اعظم

Web Desk

17 February 2026

روس میں رمضان المبارک 2026 کا آغاز 18 فروری کی شام غروبِ آفتاب کے ساتھ ہوگا اور پہلا روزہ 19 فروری بروز جمعرات رکھا جائے گا۔

اس کا اعلان روس کے مفتیان کونسل کے چیئرمین اور مفتی اعظم شیخ راوِل گائنتدین نے اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک اسلام کا سب سے بابرکت اور مقدس مہینہ ہے جو روحانی تربیت، صبر، برداشت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔مفتی اعظم نے کہا کہ روزہ انسان کو تقویٰ کی راہ پر گامزن کرتا ہے اور معاشرے میں ہمدردی، سخاوت اور ایثار کے جذبات کو فروغ دیتا ہے۔ رمضان میں کی جانے والی عبادات اور نیک اعمال کا اجر کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے، اس لیے مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ یہ مہینہ عبادت، دعا اور خدمتِ خلق میں گزاریں۔شیخ راوِل گائنتدین نے روس کے مسلمانوں سے کہا کہ رمضان اتحاد و یگانگت کا پیغام دیتا ہے اور موجودہ حالات میں باہمی احترام اور ہم آہنگی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے ملکی قیادت اور عوام کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کی دعا بھی کی۔ماسکو میں 18 فروری کی شام پہلی نمازِ تراویح ادا کی جائے گی، جبکہ سحر و افطار کے اوقات مقامی فلکیاتی حساب کے مطابق مقرر کیے گئے ہیں۔ پروسپیکٹ میرا پر واقع ماسکو کیتھیڈرل مسجد سمیت ملک بھر کی مساجد میں خصوصی عبادات، دروسِ قرآن اور اجتماعی افطار کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔روس کے دیگر شہروں بشمول سینٹ پیٹزبرگ، کازان اور گروزنی میں بھی رمضان کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ مختلف علاقوں میں جغرافیائی فرق کے باعث سحر و افطار کے اوقات میں معمولی فرق ہو سکتا ہے، تاہم اکثر علاقوں میں روزے کا دورانیہ تقریباً 12 سے 13 گھنٹے متوقع ہے۔ مسلمان کمیونٹی کی جانب سے اس بابرکت مہینے کے استقبال کے لیے مساجد کو سجایا گیا ہے اور فلاحی سرگرمیوں کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔