LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوسکی، وکلا کا شفا انٹرنیشنل منتقلی کا مطالبہ

Web Desk

17 February 2026

راولپنڈی/اڈیالہ جیل: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے مقررہ دن کسی بھی سیاسی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکلا بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پہلی اور بنیادی ترجیح یہ تھی کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے، جہاں ان کا ذاتی معالج اور اہلِ خانہ ان کے ساتھ موجود ہوں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہسپتال منتقلی کا مطالبہ پارٹی کا نہیں بلکہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے اہلِ خانہ کی خواہش تھی، جس کا مقصد مکمل شفافیت اور درست طبی نگرانی کو یقینی بنانا تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ باہر آ کر کوئی بیان دیتے تو قوم مطمئن نہ ہوتی، اس لیے ضروری تھا کہ فیملی ممبرز اور ذاتی معالج موجود ہوتے تاکہ صورتحال کی واضح تصویر سامنے آ سکے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جب ہسپتال منتقلی کی اجازت نہ ملی تو انہیں ملاقات کے لیے آنے کا کہا گیا، تاہم مشاورت کے بعد پارٹی نے فیصلہ کیا کہ اہلِ خانہ کی موجودگی کے بغیر کوئی ملاقات نہیں کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اہلِ خانہ کا یہ بنیادی حق ہے کہ وہ موجود ہوں اور وکلا ان کی جگہ یہ حق استعمال نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ملاقات کا دن تھا، نام دیے گئے تھے، مگر پھر بھی اجازت نہیں دی گئی۔سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ حکومت خود کہتی ہے کہ ملاقات کے لیے آئیں، لیکن جب وہ تیار ہوتے ہیں تو اجازت نہیں دی جاتی۔بیرسٹر گوہر کے مطابق موجودہ صورتحال اس بات کا ثبوت ہے کہ اس معاملے کو سیاسی طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔