LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

علاج کے معاملے پر سیاست کی گئی، بہترین ڈاکٹرز نے معائنہ کیا,محسن نقوی

Web Desk

17 February 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایک منظم پراپیگنڈا کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی “85 فیصد بینائی متاثر ہو چکی ہے”، حالانکہ یہ تاثر درست نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ویور شپ کے لیے ایسی خبریں پھیلائی گئیں۔

محسن نقوی کے مطابق، محمود خان اچکزئی کے خط سے قبل ہی حکومت پی ٹی آئی قیادت سے رابطے میں تھی اور واضح کیا گیا تھا کہ علاج کے معاملے میں کسی بھی قیدی کو مکمل سہولیات دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک نان پولیٹیکل آئی اسپیشلسٹ کا نام دینے کی پیشکش کی، تاہم پی ٹی آئی قیادت نے خاندان کے فرد کو شامل کرنے کی بات کی اور قاسم نامی کزن کا نام دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے ایک ہفتے کے لیے ہسپتال داخل کرنے کا مطالبہ کیا گیا، جس پر حکومت نے مؤقف اپنایا کہ محض سیاسی درخواست پر ہسپتال منتقل نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے بقول بہترین ڈاکٹرز کی ٹیم تشکیل دی گئی، بیرسٹر گوہر علی خان کو بھی بلایا گیا مگر وہ چیک اپ کے وقت موجود نہیں تھے۔

محسن نقوی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ ہسپتال میں رہے، جہاں مکمل معائنہ کیا گیا اور بعد ازاں پی ٹی آئی رہنماؤں کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی کے ڈاکٹرز نے بھی علاج کو بہترین قرار دیا اور کہا کہ اگر وہ خود بھی موجود ہوتے تو یہی طریقہ اپناتے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تمام رپورٹس تسلی بخش آنے کے باوجود معاملے کو سیاسی رنگ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آنکھ میں ایک انجیکشن لگانا تھا جو ایک معمولی پروسیجر تھا، جیل میں بھی لگایا جا سکتا تھا مگر احتیاطاً ہسپتال منتقل کیا گیا۔

سیاسی و سکیورٹی امور پر گفتگو

وزیر داخلہ نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی حالیہ گفتگو میں کوئی نئی بات نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے دن سے سمجھتے ہیں کہ مسائل کا حل بات چیت میں ہے اور وزیراعظم بھی اسی مؤقف پر ہیں۔

انہوں نے شانگلہ اور باجوڑ کی سکیورٹی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کے پی پولیس دہشت گردوں سے برسرپیکار ہے اور جب تک سیاستدان آن بورڈ نہ ہوں، یہ جنگ مکمل طور پر نہیں جیتی جا سکتی۔

محسن نقوی نے الزام عائد کیا کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے اور مختلف طریقوں سے مالی معاونت کر رہا ہے۔ ان کے مطابق “سو فیصد بھارت ملوث ہے” اور اس حوالے سے شواہد عالمی سطح پر شیئر کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دہشت گردی کو بروقت نہ روکا گیا تو یہ عالمی سطح پر پھیل سکتی ہے۔