ریڈ زون میں احتجاج روکنے والوں نے عملاً کراچی کو ’ڈیتھ زون‘ بنا رکھا ہے، منعم ظفر خان
Web Desk
17 February 2026
کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ ریڈ زون میں احتجاج روکنے والوں نے عملاً کراچی کو ’ڈیتھ زون‘ بنا دیا ہے۔
ادارہ نورحق میں ایم پی اے محمد فرحان فاروق اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا وڈیرہ مائنڈ سیٹ کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ حق کے لیے احتجاج کرنے والوں پر بدترین ریاستی جبر اور فسطائیت کا مظاہرہ کیا گیا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ پورے شہر کا انفراسٹرکچر تباہ کر دیا گیا ہے، لوگ اپنے حق کے لیے نکلیں تو کہا جاتا ہے کہ وہ ریڈ زون میں نہیں آ سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک مزاحمت آگے بڑھے گی اور رمضان المبارک کے دوران کراچی میں 13 بڑے جلسے کیے جائیں گے۔ اس مہم کے تحت شہر کو ’جینے دو کراچی‘ کے حق کے لیے کھڑا کیا جائے گا۔
منعم ظفر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کا دعویٰ کرتی ہے مگر دو روز قبل ان کی پُر امن احتجاجی ریلی پر پولیس نے بدترین تشدد کیا، آنسوگیس اور لاٹھی چارج کے باوجود کارکن ڈٹے رہے اور ان پر دہشت گردی کے مقدمات درج کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی کراچی میں بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں، اور صنعتکاروں کو بھتے کی پرچیاں بھیجی جا رہی ہیں۔ کراچی کے ساتھ پیپلز پارٹی کی دشمنی عیاں ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ زخمی کارکن جیل میں ہیں اور کراچی کی ضرورت میگا سٹی گورنمنٹ ہے، کیونکہ تمام اختیارات اور وسائل سندھ حکومت کے زیر قابض ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک مزاحمت آگے بڑھے گی اور ماہ رمضان میں جلسے جاری رہیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ دوران حراست 75 سالہ بزرگ کارکن رفیق کارکنان کو دل کا دورہ پڑا، اور اس کے باوجود تحریک کراچی کو اس کے حقوق دلوانے کے لیے مزاحمت کا راستہ اختیار کرے گی۔
منعم ظفر خان نے زور دے کر کہا کہ مطالبہ ہے کہ کراچی کو میگا سٹی گورنمنٹ دی جائے، اور تمام ادارے کراچی کو واپس لوٹائے جائیں۔ 18 ویں ترمیم کے بعد سندھ حکومت سارے اختیارات پر قابض ہے، پانی اور کچرا اٹھانے کا نظام بھی صوبائی حکومت کے ماتحت ہے، اس لیے مطالبہ ہے کہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026