خدا کیلئے اپیلیں سنی جائیں، بے گناہوں کو انصاف دیا جائے: شیخ رشید
Web Desk
17 February 2026
سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ خدا کے واسطے اپیلیں سنی جائیں اور بے گناہوں کو انصاف دیا جائے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علیمہ خان جس ڈاکٹر کا نام تجویز کر رہی ہیں، اسے بانی کی میڈیکل ٹیم میں شامل کیا جائے اور اس میں کوئی قباحت نہیں ہونی چاہیے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ جیلوں میں لوگ مر چکے ہیں اور کئی افراد کو 40 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ ان کے مطابق ان کے بھتیجے راشد شفیق کو بے گناہ سزا دی گئی، جبکہ وہ خود اس وقت موجود نہیں تھے اور فیصل آباد واقعہ دیکھے بغیر انہیں چالیس سال قید کی سزا دی گئی۔
انہوں نے ملک میں بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ خرید و فروخت کا نظام ٹھپ ہو چکا ہے، ملک پر رحم کیا جائے اور عام آدمی کے حالات بہتر بنائے جائیں۔
سابق وفاقی وزیر نے رمضان المبارک کے حوالے سے کہا کہ روزے کی اہمیت اور اس کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے غریب طبقے کے لیے خصوصی ریلیف اور رعایت کا اعلان کیا جانا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026