پشاور: سی ٹی ڈی کی شانگلہ میں کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، تین اہلکار شہید
Web Desk
17 February 2026
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ضلع شانگلہ کے علاقے کبل گرام میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الخوارج سے تھا، جن میں ایک سرغنہ نور اسلام عرف سلمان بھی شامل ہے۔ کارروائی پولیس اور ایلیٹ فورس کے تعاون سے کی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے پہاڑی غاروں میں پناہ لے رکھی تھی اور فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد شدید مقابلہ ہوا۔ ہلاک دہشت گرد غیر ملکی باشندوں پر حملوں سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں تین پولیس اہلکار بھی شہید ہوگئے، جن میں حوالدار مقبول احمد، پولیس اہلکار فدا حسین اور سعید الرحمان شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026