LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

دھرنے والوں کو عمران خان کی آنکھ بچ جانے پر مایوسی ہوئی، طلال چوہدری

Web Desk

16 February 2026

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کہتےہیں اپوزیشن نہیں چاہتی کہ  بانی پی ٹی آئی  عمران خان  کی صحت کے حوالے سے اچھی رپورٹ آئے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا ، ان کی  رپورٹس تسلی بخش ہیں اور اُن کی نظر جوانوں کی طرح ہے ۔۔وہ دیکھ اور پڑھ رہے ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ دھرنے والوں کو بانی پی ٹی آئی کی آنکھ بچ جانے پر مایوسی ہوئی کیونکہ پی ٹی آئی نہیں چاہتی کہ رپورٹس اچھی آٗئیں، ان کی سیاست نہیں رہی اور یہ چاہتے ہیں کوئی حادثہ ہو جائے۔

وزیرمملکت نے دعویٰ کیا کہ دھرنے کے شرکا کو مختلف اقسام کے پراٹھے پہنچائے گئے، علامہ راجہ ناصر عباس اس کی تصدیق کرلیں ورنہ ہمارے پاس سارے شواہد ہیں۔انہوں نے کہا کہ دھرنے میں ایسے لوگوں کو بھی پہنچایا گیا جو پارلیمنٹیرینز نہیں تھے جبکہ مسلح افراد کو پارلیمنٹ لاجز تک پہنچایا گیا جہاں فیملیز موجود تھی، اس طرح کے اقدامات سے پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کیا گیا۔