بانی پی ٹی آئی کی طرز حکمرانی سے متعلق ہوشربا انکشافات،دی اکانومسٹ
Web Desk
15 November 2025
عالمی جریدے دی اکانومسٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کی سیاسی اور ذاتی زندگی سے متعلق حیران کن انکشافات کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اقتدار کے حصول کے لیے سیاست کے بجائے توہم پرستی کا راستہ اپنایا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی روحانی مشیر بشریٰ بی بی سے شادی کر کے پورے ملک کو حیران کر دیا۔ بشریٰ بی بی نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ اگر وہ ان سے شادی کریں تو وزیراعظم بنیں گے۔
رپورٹ کے مطابق، بانی پی ٹی آئی عمران خان اکثر ٹی وی پر بیٹھ کر کہتے رہے کہ ان کا تعلق صرف روحانی رہنمائی تک محدود ہے، لیکن ایک سابق ساتھی نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کالا جادو کرتی تھیں اور ملازمین کے ذریعے عملیات کے لیے کالے جانور کے سر اور دیگر سامان بھی منگواتی تھیں۔سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں ریاستی امور میں بشریٰ بی بی کے فیصلے کو حرفِ آخر سمجھا جاتا تھا اور ان کی اجازت کے بغیر بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طیارہ بھی اڑان نہ بھرتا تھا۔ اہلیہ کے کہنے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وفادار ساتھیوں اور ملازمین سے دوری اختیار کی، اور بشریٰ بی بی اکثر سابق وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقاتوں میں بھی موجود رہتی تھیں۔
کابینہ کے ایک رکن کے مطابق، بشریٰ بی بی حکومتی امور میں براہِ راست مداخلت کرتی تھیں، اور ان کی کرپشن بے نقاب کرنے پر بانی پی ٹی آئی نے اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی کو عہدے سے ہٹا دیا۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اقتدار کے لیے مذہب کا لبادہ اوڑھے رہے اور اکثر صحافیوں کے ساتھ ملکی امور کے بجائے کرکٹ اور اپنے معاشقوں پر زیادہ بات کرتے تھے۔
تحریکِ انصاف کو انہوں نے ایک منظم جماعت کے بجائے کلٹ کی طرح چلایا، اور حکومت میں آنے سے پہلے کیے گئے بلندو بانگ دعوے ایک بھی پورے نہیں کیے۔ کرپشن کے کیسز نے ان کے صاف و شفاف ہونے کے دعوے بھی بے نقاب کر دیے۔یہ رپورٹ پاکستان کے سیاسی منظرنامے میں ایک ہوشربا اور متنازعہ انکشاف کے طور پر سامنے آئی ہے، جو سابق وزیراعظم اور ان کی پارٹی کی قیادت پر سوالات کو مزید تقویت دیتی ہے
متعلقہ عنوانات
جو پارلیمنٹ کو مضبوط کرے اس کے ہاتھ چومنے کو تیار ہوں: محمود خان اچکزئی
24 June 2026
چند وفاقی وزراء وزیراعظم کیلئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں: بلاول بھٹو زرداری
24 June 2026
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
24 June 2026
آزاد کشمیر کی ترقی اور عوامی فلاح وبہبود سے متعلق مطالبات مان لئے: رانا ثناء اللہ
24 June 2026
پی ٹی آئی نے سیاسی رواداری کے کلچر کو برباد کر دیا: خواجہ آصف
24 June 2026
مستقبل کی جنگیں نئی حکمت عملیوں کی متقاضی ہیں: نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف
24 June 2026
پاکستان خطے کے امن کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے: ترجمان دفتر خارجہ
24 June 2026
میاں بیوی ساتھ نہ رہنے کے باوجود بھی خاتون حق مہر کی حقدار، لاہور ہائیکورٹ
24 June 2026