LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
چینی صدر کی مصری ہم منصب سے ملاقات، مشرق وسطیٰ کے جامع حل پر زور آزاد کشمیر حکومت کا 100 روزہ اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کا اعلان ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سجاد حسین حکومتی احکامات کی عدم تعمیل پر معطل لمپی سکن ڈیزیز، بروسیلا ویکسینز کا عطیہ، چینی حکومت کا تعاون قابل تحسین ہے: رانا تنویر حسین وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دے دی سندھ ہائیکورٹ کا کراچی کاٹن ایکسچینج کی عمارت فوری ڈی سیل کر کے قبضہ درخواست گزاروں کے حوالے کرنے کا حکم میر رضا کیس: جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کے حوالے پاکستان امن عمل سے مایوس نہیں، فریقین مذاکرات کی طرف واپس آئیں گے: دفتر خارجہ میئر لندن صادق خان کو ٹیکس کے بغیر گاڑی رکھنے پر جرمانہ عائد پنجاب حکومت کا برتھ اور ڈیتھ کی لیٹ رجسٹریشن کی فیس پر ریلیف ایران نے حملہ کیا تو اسرائیل بھرپور طاقت سے جواب دے گا: اسرائیل کاٹز عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس: بیان ریکارڈ، جرح کیلئے 12 ستمبر کی تاریخ مقرر ایران جوہری ہتھیار سے دو ہفتے دور تھا، اس لیے اسے تباہ کردیا، ٹرمپ سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے میں عملے کے دو ارکان جاں بحق ہوئے: وزارت خارجہ

ایرانی پاسداران انقلاب کی آبنائے ہرمز میں جنگی مشقیں شروع

Web Desk

16 February 2026

ایرانی پاسدارانِ انقلاب بحریہ نے آبنائے ہرمز میں مشقوں کا آغازکردیا۔ ایرانی نیوزایجنسی کے مطابق مشقوں کا نام  ’اسمارٹ کنٹرول آف دی اسٹریٹ آف ہرمز‘  رکھاگیاہے جس کی نگرانی اور فیلڈ مانیٹرنگ پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل محمد پاکپور کررہے ہیں۔

جنگی مشقوں کے بنیادی مقاصد میں پاسداران انقلاب بحریہ کے یونٹس کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینا، آبنائے ہرمز کے علاقے میں ممکنہ سیکیورٹی اور فوجی خطرات کی صورت میں جوابی فوجی کارروائی سے متعلق منصوبوں کا جائزہ لینا اور خلیج و بحیرۂ عمان میں ایران کی جغرافیائی و اسٹریٹجک  اہمیت کا مؤثر استعمال شامل ہے۔