اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے سالانہ انتخابات، واجد گیلانی صدر منتخب
Web Desk
16 February 2026
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں واجد گیلانی دوبارہ صدر منتخب ہو گئے۔ چیئرمین الیکشن بورڈ عادل عزیز قاضی نے نتائج کا باضابطہ اعلان کیا۔ واجد گیلانی 770 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار اشرف گجر نے 761 ووٹ حاصل کیے۔
ایڈیشنل سیکرٹری کے لیے فرزانہ فیصل خان 865 ووٹ لے کر منتخب ہوئیں، ان کے مدمقابل پلوشہ ایاز خان نے 644 ووٹ لیے۔ جوائنٹ سیکرٹری کے لیے عثمان ناصر 939 ووٹ سے کامیاب ہوئے، جبکہ وجاہت غوری 553 ووٹ ہی لے سکے۔
فنانس سیکرٹری کے لیے ردا بتول 860 ووٹ سے کامیاب رہیں، جبکہ سید صلاح الدین نے 625 ووٹ حاصل کیے۔ چیف الیکشن بورڈ اور ممبران نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نئی کابینہ یکم مارچ سے ذمہ داریاں سنبھالے گی۔
اس سے قبل جنرل سیکرٹری قاسم نواز عباسی اور 12 رکنی ایگزیکٹو باڈی بلا مقابلہ منتخب ہو گئی تھی، جبکہ نائب صدر کی نشست پر صابر احمد بھی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026