اسلام آباد ہائی کورٹ: چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کا این ایچ اے حکام پر شدید اظہارِ برہمی
Web Desk
16 February 2026
اسلام آباد: چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے این ایچ اے کے حکام پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ستمبر میں جاری کیے گئے عدالت کے حکم پر اب تک عمل درآمد کیوں نہیں ہوا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اداروں میں پسند و ناپسند اور اقربا پروری بڑھ رہی ہے، من پسند تعیناتیاں کی جا رہی ہیں اور لوگ منافع دیکھ کر تعیناتیاں اور فیصلے کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے سی ڈی اے حکومت نے وہی کام کیا اور اب این ایچ اے وہی رویہ اختیار کر رہا ہے۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے بتایا کہ عدالت کے حکم پر عمل کرنے والے چیئرمین کو ہٹا دیا گیا کیونکہ وہ احکام پر عمل کر رہا تھا اور اس کے بدلے ایک نیا افسر لگا دیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس طرح کے اقدامات اداروں میں کرپشن کو بڑھاتے ہیں اور ایسے لوگ تعینات کیے جاتے ہیں جو کام ہونے نہیں دیتے۔چیف جسٹس نے انتباہ کیا کہ جن لوگوں نے یہ حرکتیں کی ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، اور ایسے ادارے کرپشن کا گھڑ بن چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026
ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار
23 November 2026
یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
23 November 2026
معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ
23 November 2026