LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان ترقی کے نئے دور میں داخل، 2035 تک ایک کھرب ڈالر کی معیشت کا ہدف کل جماعتی حریت کانفرنس کا 13 جولائی یومِ شہدائے کشمیر منانے کا اعلان امریکی یہودیوں میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی مقبولیت مٹی میں مل گئی اسحاق ڈار کا مالدیپ کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، 61ویں یومِ آزادی پر مبارکباد دی اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے، امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور بہامس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک یوکرین کا 28 روسی سمندری جہازوں پر حملہ، ماسکو نے سمندری راستہ بند کردیا سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمت بڑھ گئی سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کےلیے اہم فیصلہ جاری ایس ای سی پی کا انقلابی قدم؛ اب IBAN کے ذریعے ڈیجیٹل ’کے وائی سی‘ ہوگی، نادرا کے بلاک شناختی کارڈز پر انویسٹمنٹ اکاؤنٹس بھی فوری بلاک کرنے کا فیصلہ پاک امریکہ تجارتی معاہدے پر واشنگٹن میں اہم پیش رفت؛ مذاکرات مثبت رہے، اختلافات کم کرنے پر اتفاق

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اچانک سے مندی، انڈیکس 2 حدیں کھو بیٹھا

Web Desk

16 February 2026

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں پاکستان سٹاک مارکیٹ کے ہنڈرڈ انڈیکس نے دو ہزار پوائنٹس سے زائد کی کمی دیکھی۔

کاروبار کے آغاز میں مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی اور 300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 179,969 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ اچانک منفی زون میں چلی گئی اور انڈیکس 1,954 پوائنٹس کمی کے بعد 177,521 پوائنٹس پر آ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 179,603 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے بعد اس ہفتے شدید اتار چڑھاؤ نے سرمایہ کاروں میں خدشات پیدا کر دیے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی صورتحال اور ملکی اقتصادی عوامل اسٹاک مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔