محکمہ موسمیات کی پیشگوئی: کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارش اور تیز ہوائیں
Web Desk
16 February 2026
محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، زیریں بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ کوئٹہ، چمن، پشین، مسلم باغ، ژوب، زیارت، بارکھان، سبی، قلات، کیچ، پنجگور، واشک، خاران، خضدار اور گوادر میں بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، وزیرستان، لکی مروت، پارا چنار،کرک اور بنوں میں بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے سندھ کے ساحلی اور مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج شام سے ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی بارش کا امکان ہے اور مغربی ہواؤں کے تحت شہر میں گرد آلود ہوائیں بھی چل سکتی ہیں، بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے کل تک جاری رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026