کورنگی چکرا گوٹھ میں رینجرز اور سی ٹی ڈی کا فتنہ الہندوستان کے سہولت کاروں پر کامیاب کارروائی
Web Desk
16 February 2026
کراچی کے علاقے کورنگی چکرا گوٹھ میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے تین مبینہ مطلوب سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت یاسر عرفات، خدابخش اور زاہد عرف بارکزئی کے نام سے ہوئی ہے،ملزمان کے قبضے سے تقریباً پانچ کلو بارودی مواد، دس میٹر پرائما کارڈ،تین ڈیٹونیٹر،ایک کلو بال بیرنگ،انتہا پسندی پرلٹریچراورایک لیپ ٹاپ برآمد کیا گیا۔۔۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء کو کالعدم تنظیم میں شامل کرنے کے لیے مبینہ طور پر ذہن سازی اور انتہا پسندانہ مواد کی فراہمی میں ملوث تھے۔ ملزمان نے کراچی کے حساس مقامات پر دہشتگردی کی کارروائی کے لیے بارودی مواد اپنے خفیہ ٹھکانے پر چھپا رکھا تھا۔۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026