عمران خان کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اسد قیصر
Web Desk
16 February 2026
اسلام آباد: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جاری دھرنے سے اپنے پیغام میں اسد قیصر نے کہا کہ ہمارا احتجاج بانی پی ٹی آئی کی صحت کے لیے ہے اور مطالبہ کیا کہ عمران خان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ تین روز سے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے موجود ہیں۔ تحریک انصاف میں 30 سال کی جدوجہد کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک مقصد کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہمارا تعلق بھی اسی مقصد کے تحت ہے۔اسد قیصر کے مطابق محمود خان اچکزئی نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے تمام اراکین کو مشاورت کے لیے مدعو کیا، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ احتجاج آئینی اور جمہوری حق ہے اور ہم اپنے مطالبات کے حصول تک پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026