ایران کے ساتھ لڑائی ٹرمپ کیلئے ناقابل فراموش سبق ہوگا، ایرانی چیف آف سٹاف
Web Desk
16 February 2026
تہران: ایران کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کی لڑائی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ناقابلِ فراموش سبق ثابت ہوگی۔
اپنے بیان میں میجر جنرل موسوی نے کہا کہ امریکی صدر کے غیر محتاط بیانات کسی بھی سربراہِ مملکت کے شایانِ شان نہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر ٹرمپ جنگ کا ارادہ رکھتے ہیں تو پھر مذاکرات کی بات کیوں کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی خودمختاری اور دفاعی صلاحیتوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور کسی بھی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری پروگرام سے متعلق بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور عمان کی سربراہی میں منگل سے جنیوا میں شروع ہونے جا رہا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ سفارتی اور تکنیکی وفد کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ روانہ ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایران پر دباؤ بڑھانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ حالیہ بیان میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ آج تک کوئی مکمل طور پر کامیاب معاہدہ نہیں ہو سکا، تاہم امریکا ایک کامیاب ڈیل کی کوشش کر رہا ہے اور اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو قانون کے مطابق اقدام کیا جائے گا
متعلقہ عنوانات
خلیج میں لنگرانداز جہاز حرکت نہ کریں ، پاسداران انقلاب کی سخت وارننگ
18 April 2026
ڈیزل سے بھرا پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز سے داخل ہوکر واپس لوٹ گیا
18 April 2026
ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں دکانیں اور بس اڈے بند ہونے کی خبروں کی تردید کردی
18 April 2026
فیلڈمارشل عاصم منیرکی تہران آمدپرپیش کردہ امریکی تجاویزکاجائزہ لے رہےہیں، ایرانی سپریم سیکیورٹی کونسل
18 April 2026
امریکا سے مذاکرات کےدوسرے مرحلے کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی، ایرانی نائب وزیرخارجہ
18 April 2026
آبنائے ہرمز کے انتظام پر مکمل اختیارہے، ٹرمپ کی دھمکیوں کا جواب دینے کی ضرورت نہیں، ایرانی نائب صدر
18 April 2026
آبنائے ہرمزکی بندش، خلاف ورزی پر بھارتی آئل ٹینکر پرفائرنگ، واپس جانے پرمجبور
18 April 2026
اچھے مذاکرات چل رہے ہیں، ایران آبنائے ہرمز کےذریعے بلیک ملیک نہیں کرسکتا، ٹرمپ
18 April 2026