LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
قومی اسمبلی: 29 وزارتوں اور ڈویژنوں کے 40 کھرب 48 ارب کے 89 مطالبات زر منظور پاکستان ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر عملدرآمد کیلئے کردار ادا کرے گا: دفتر خارجہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کا عمل آج باضابطہ طور پر شروع ہوگا امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران سے مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو کی آج 73 ویں سالگرہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکہ ایران تکنیکی سطح کے مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے میناب کے مظلوم بچوں اور شہدا کو اپنے طرزِ عمل کا گواہ سمجھتے ہیں، باقر قالیباف اسحاق ڈار مصر پہنچ گئے، علاقائی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے امریکا ایران مذاکرات کل شروع ہونے کا امکان، صورتحال بہتر ہونے کا دعویٰ محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، امریکا سے معاہدے کی صورتحال پر گفتگو گھروں پر ٹاور لگانے والا بل جاہلانہ اور غاضبانہ ہے: حافظ نعیم الرحمان پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 70 کروڑ ڈالر کے قرض پروگرام پر دستخط رانا ثنااللہ نے وزیراعظم کی تبدیلی بارے خبریں بے بنیاد قرار دے دیں ڈیمو کریٹس کو سمجھنا چاہیے کہ ہم نے ایران جنگ میں کتنی بڑی کامیابی حاصل کی:ٹرمپ

امریکی فوج ایران کے خلاف ممکنہ طویل جنگ کی تیاری کر رہی ہے: غیرملکی خبر ایجنسی

Web Desk

15 February 2026

غیر ملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر ایران کے خلاف ممکنہ طویل جنگ کی تیاری کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان ماضی کے مقابلے میں شدید کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عہدیداروں نے حساسیت کے پیش نظر اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ اگر صدر ٹرمپ ایران پر حملے کا حکم دیتے ہیں تو فوج اس پر فوری عمل درآمد کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق موجودہ منصوبہ بندی کافی پیچیدہ ہے اور حملے کی صورت میں امریکی فوج ایرانی جوہری تنصیبات کے ساتھ ساتھ ریاستی اور سلامتی کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنا سکتی ہے۔ تاہم، عہدیداروں نے مخصوص تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ممکنہ جوابی اقدامات کے باعث وقت کے ساتھ دونوں جانب سے جوابی حملوں اور انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی نے اس حوالے سے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں اور حتمی فیصلہ ملک اور قومی سلامتی کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔