بہار الیکشن میں ڈیموکریٹک الائنس کو برتری ، مودی کی گرفت مزید مضبوط
Web Desk
14 November 2025
بھارت کی ریاست بہار کے اسمبلی انتخابات میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے غیر حتمی نتائج میں واضح برتری حاصل کرلی ہے، جس کے بعد ریاست میں بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کے اتحادیوں کی حکومت سازی کے امکانات نمایاں ہوگئے ہیں۔
243 نشستوں پر مشتمل اسمبلی میں حکومت بنانے کے لیے 122 نشستیں درکار ہوتی ہیں، جبکہ ابتدائی نتائج کے مطابق این ڈی اے 199 نشستوں پر آگے ہے۔ بی جے پی 84 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت کے طور پر اُبھری ہے، جبکہ وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار کی جماعت جنتا دل (یونائیٹڈ) 78 نشستوں پر سبقت لیے ہوئے ہے۔ چراغ پاسوان کی لوک جن شکتی پارٹی 22 نشستوں پر آگے جارہی ہے۔
دوسری جانب اپوزیشن اتحاد ’مہاگٹھ بندھن‘ صرف 50 نشستوں پر برتری برقرار رکھے ہوئے ہے، جبکہ کانگریس محض 7 نشستیں حاصل کرسکی ہے۔
انتخابات سے قبل وزیرِ داخلہ امیت شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ این ڈی اے دو تہائی اکثریت کے ساتھ 160 سے زائد نشستیں جیت کر حکومت تشکیل دے گا۔ ابتدائی نتائج میں برتری کے بعد یونین وزیر گری راج سنگھ نے بیان دیا کہ “بہار میں کامیابی کے بعد ہمارا اگلا ہدف مغربی بنگال ہوگا۔“
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ انتخابات یہ بھی طے کریں گے کہ آیا نتیش کمار مسلسل پانچویں مرتبہ وزیرِ اعلیٰ کے منصب پر برقرار رہیں گے یا قیادت میں کوئی بڑی تبدیلی آئے گی۔
13 کروڑ آبادی کی حامل بھارت کی غریب ترین ریاستوں میں شمار ہونے والی بہار میں بے روزگاری اور غربت بڑے انتخابی مسائل تھے۔ بی جے پی نے اپنی مہم کے دوران ان موضوعات کو مرکزی حیثیت دی، جبکہ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے گزشتہ ماہ ریاست کے لیے 8 ارب ڈالر کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کیا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بہار میں بی جے پی اتحاد کی برتری برقرار رہتی ہے تو مستقبل میں دیگر اہم ریاستوں میں بھی پارٹی کی انتخابی حکمت عملی کو فائدہ مل سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ستھرا پنجاب بہترین منصوبہ، بدعنوانی یا غفلت برداشت نہیں ہوگی: مریم نواز
5 May 2026
ایران اور امریکہ کے درمیان سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے: بلاول بھٹو
5 May 2026
پاکستان میں ایڈز کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ مریضوں کی تعداد 84 ہزار تک پہنچ گئی
5 May 2026
پاکستان کا تجارتی خسارہ 31 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا؛ برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافہ
5 May 2026
وزیراعظم کی امارات میں میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت، جنگ بندی کے احترام کا مطالبہ
5 May 2026
امریکہ کیلئے صورتحال ناقابل برداشت، آبنائے ہرمز میں شرارت ختم ہو جائے گی: باقر قالیباف
5 May 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ میں تباہ کن سیلاب پر ترک صدر و عوام سے تعزیت
5 May 2026
سندھ کابینہ کے بڑے فیصلے، ترقیاتی منصوبوں کے لیے اربوں روپے کی منظوری
5 May 2026