LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا آسٹریا کا دو روزہ سرکاری دورہ

Web Desk

15 February 2026

وزیرِ اعظم شہباز شریف آسٹریا کے چانسلر کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر ویانا روانہ ہو گئے۔ وزیرِ اعظم کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، عطا تارڑ اور طارق فاطمی بھی وفد میں شامل ہیں۔

وزیرِ اعظم ویانا میں آسٹریا کے چانسلر سے دوطرفہ اور وفود کی سطح پر ملاقات کریں گے، جبکہ دونوں رہنما سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے کاروباری شخصیات کے اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیرِ اعظم پاکستان آسٹریا بزنس فورم میں شرکت اور خطاب بھی کریں گے۔ دورے کے دوران وزیرِ اعظم اقوامِ متحدہ کے زیر اہتمام “پائیدار ترقی، عالمی امن و خوشحالی کا راستہ” کے موضوع پر منعقدہ خصوصی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔

مزید برآں، وزیرِ اعظم انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل سے بھی ملاقات کریں گے اور دوطرفہ تعاون کے امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔