فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے جرمنی میں ملاقات
Web Desk
14 February 2026
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جرمنی میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی اور باہمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں عالمی و علاقائی سلامتی کے معاملات اور انسداد دہشتگردی کے شعبے میں تعاون پر بات ہوئی۔ فیلڈ مارشل نے 62 ویں میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے دوران جرمن وزیر داخلہ سے دو طرفہ سیکیورٹی تعاون پر بھی گفتگو کی۔
اس کے علاوہ فیلڈ مارشل نے جرمن چانسلر کے مشیر سے خارجہ اور سلامتی امور، جبکہ جرمن مسلح افواج کے سربراہ جنرل کارسٹن بریور سے دفاعی تعاون کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔
برازیل کے جوائنٹ اسٹاف سربراہ اور لبنان کے مسلح افواج کے کمانڈر جنرل روڈولف ہیکل سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، جن میں عالمی و علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں دفاعی اشتراک بڑھانے اور تعاون کو مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ فیلڈ مارشل کا دورہ 12 سے 14 فروری تک جاری رہا۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026