کبھی آنکھ کا مسئلہ کبھی دودھ نہ ملنے کی شکایت، جیل کیسے کاٹی مجھ سے سیکھو ، آصف زرداری کی عمران خان پر تنقید
Web Desk
14 February 2026
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ طویل قید و بند کاٹ چکے ہیں اور جیل کی سختیوں سے بخوبی واقف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’میں نے کہا تھا دو سال بعد جیل خود پوچھتی ہے‘‘۔
رحیم یار خان کے علاقے جمال الدین والی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ جمہوریت میں کہیں نہیں لکھا کہ ہتھیار اٹھائے جائیں۔ ان کے بقول جنگ اور تصادم میں نقصان عوام کا ہوتا ہے کیونکہ کسی کا بھانجا یا بھتیجا جان سے جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کل کے لیڈر ڈیڑھ سال بھی جیل میں نہیں رہ پاتے اور شور مچانا شروع کر دیتے ہیں۔ کبھی آنکھ کے درد کا بہانہ بنایا جاتا ہے اور کبھی دیگر سہولیات کا ذکر کیا جاتا ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ انہوں نے 14 سال جیل کاٹی اور سختیاں برداشت کیں لیکن ہمت نہیں ہاری۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض لوگ صرف بڑھکیں مارتے ہیں، قربانی دینے کا حوصلہ نہیں رکھتے۔
صدر مملکت نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ پورے پاکستان میں کامیابی حاصل کریں گے اور ملک کی تعمیر و ترقی کا عمل جاری رکھیں گے، جبکہ ان کے مطابق مستقبل میں بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026