عمران خان کی خفیہ منتقلی کی خبروں پر پی ٹی آئی کا سخت ردعمل
Web Desk
14 February 2026
بانی چیئرمین کو مبینہ طور پر خفیہ انداز میں اسپتال منتقل کرنے کی خبروں پر پاکستان تحریک انصاف نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کسی بھی یکطرفہ اقدام کو مسترد کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی کے ترجمان کے مطابق بانی چیئرمین عمران خان کو خاندان اور ذاتی معالجین کو اعتماد میں لیے بغیر اسپتال منتقل کرنا قابل قبول نہیں ہوگا۔ ترجمان نے مطالبہ کیا کہ طبی معائنہ خاندان کے کم از کم ایک فرد کی موجودگی میں کیا جائے اور ذاتی ڈاکٹروں کی عدم موجودگی میں کوئی علاج شروع نہ کیا جائے۔
پارٹی ترجمان نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق رازداری کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے معاملے پر شفافیت ضروری ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی خفیہ یا یکطرفہ اقدام کے نتائج کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔
پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے تحریری احکامات میں تاخیر پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری اور مؤثر علاج یقینی بنایا جائے۔ ترجمان کے مطابق علاج میں تاخیر غیر انسانی اور افسوسناک ہے، اور اگر بانی چیئرمین کی صحت کو نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026