جماعت اسلامی کی سندھ اسمبلی کے باہردھرنے کی کوشش، پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج
Web Desk
14 February 2026
کراچی کے حقوق کے لیے جماعت اسلامی کا احتجاج ۔سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کی کوشش۔ جماعت اسلامی کے کارکنوں پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا۔
پولیس نے جماعت اسلامی کے کارکنوں پر شیلنگ کرکے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی، آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج سے جماعت اسلامی کا ایک کارکن زخمی ہوگیا۔ پولیس نے جماعت اسلامی کا ساؤنڈ سسٹم لگا ٹرک قبضے میں لےکر 10 کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔جماعت اسلامی کے کارکنوں کے پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی کی فسطائیت پورا ملک دیکھ رہا ہے، پرامن شہریوں پر آنسو گیس کی شیلنگ اور دھرنےسے روکنا بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، بااختیار شہری حکومت کراچی کا حق ہے۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026