LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

عمران خان کی بینائی متاثرہونے کی تحقیقات کرائی جائیں، صدرزرداری مفاہمتی کرداراداکریں، اعتزازاحسن

Web Desk

14 February 2026

سینئر سیاستدان اور قانون  دان چوہدری  اعتزاز احسن  کا کہنا ہے  کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو کو  تنہائی میں رکھا گیا ہے ۔ ان کی بینائی متاثر ہونے کے معاملے کی فوری تحقیقات ہونی چاہئیں۔اگر عدالتی نظام خاموش رہا تو دوبارہ جج بحالی جیسی تحریک چلانا پڑ سکتی ہے۔

لاہور پریس کلب  میں نیوزکانفرنس کے دوران چوہدری اعتزاز احسن نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو طبی بنیادوں پر ضمانت دی جائے اور ان کی صحت سے متعلق حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ وہ ساٹھ برس سے  بانی پی ٹی آئی کے دوست اور ہمسایہ رہے ہیں، ان کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جا سکتی، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس معاملے میں صدر آصف علی زرداری کو کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ وہ مفاہمت کی سیاست جانتے ہیں اور مختلف قوتوں کو ساتھ لے کر چل سکتے ہیں۔

اعتزازاحسن  نے کہا کہ پاکستان کو اپنی پالیسیوں میں خودمختاری دکھانا ہوگی۔  پنجاب حکومت کے بعض اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کا بسنت بحال کرنے کا فیصلہ جرات مندانہ ہے تاہم اصل چیلنج یہ ہے کہ سیاسی کشیدگی کم کرنے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں، انہوں نےکہاکہ  جمہوری نظام کی مضبوطی، عدالتی شفافیت اور سیاسی مفاہمت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔