LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

عمران خان کی بیٹوں سے 20منٹ بات ہوئی، اب علاج کے منتظرہیں،علیمہ خان

Web Desk

14 February 2026

 تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نےتصدیق کی ہے کہ عمران خان کی ان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے بات ہوئی ہے اور وہ اب عمران خان کا فوری علاج شروع کیے جانے کی منتظر ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں علیمہ خان نے لکھ کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے کی ہدایت کی تھی۔عمران خان  تقریبا 20 منٹ تک بیٹوں  سے بات کر سکے۔ان کے بیٹوں نے بتایا کہ وہ اتنے عرصے بعد ان کی آوازیں سن کر بے حد خوش ہوئے۔

علیمہ خان نے لکھاکہ ہم اب عمران خان  کے فوری طبی علاج کے منتظر ہیں، جو اسلام آباد میں شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں ان کے ذاتی ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہو،جوان کی بینائی بحال کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔بانی پی ٹی آئی کی بہن کاکہناتھاکہ بروقت علاج فراہم کرنے میں جان بوجھ کر تاخیر نے بینائی کو نقصان پہنچایا ہے۔ ہم مزید تاخیر برداشت نہیں کر سکتے اور نہ ہی کریں گے۔

واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی جانب سے دائیں آنکھ میں صرف 15 فیصد بینائی رہ جانے کی شکایت کے بعد سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو حکم دیاتھاکہ وہ ماہر ڈاکٹروں کی موجودگی میں 16 فروری سے پہلے عمران خان کی آنکھ کا معائنہ کروائیں۔