LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

عمران خان کوبیرون ملک بجھوانے کی تیاری، زرداری اورنوازشریف مفاہمت کیلیے سرگرم ہوگئے، محمدعلی درانی کا دعویٰ

Web Desk

13 February 2026

سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے نے دعویٰ کیاہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی تیاری کرلی گئی ہے۔  صدر مملکت آصف علی زرداری بانی پی ٹی آئی کو متحدہ عرب امارات بھجوانے میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں محمد علی درانی نے دعویٰ کیاکہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ’کچھ دو کچھ لو‘ کے اصول کے تحت معاملات چل رہے ہیں جس میں نواز شریف فعال کردار ادا کررہے ہیں جب کہ اُن کی جانب سے رانا ثناء اللہ بھی اس ضمن میں مثبت سیاسی کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول نے شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب میں زرداری صاحب سے کہا تھا کہ وہ مفاہمت کے لیے کردار ادا کریں، جس کے بعد زرداری صاحب خاموشی سے یہ کردار ادا کررہے ہیں۔ دوسری طرف نوازشریف اپوزیشن کو اپنے ساتھ ملاکر مفاہمت کا کردار ادا کررہے ہیں۔

محمد علی درانی کاکہناتھاکہ عمران خان جب تک جیل میں رہیں گے حکمران جماعتوں کی سیاست کا گراف گرتا جائے گا اور عمران خان کی مقبولیت بڑھتی جائے گی، یہی حقیقت صدر زرداری اور نوازشریف نے محسوس کی۔

محمدعلی درانی نے کہا کہ عمران خان کے علاج کے معاملے میں حکومتی رویہ مناسب نہیں رہا۔ عمران خان کی آنکھ اور صحت سے متعلق ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ عدالتی عمل سے موجودہ صورتحال میں تبدیلی کی گنجائش پیدا ہوئی ہے ۔ صحت و علاج کے معاملے میں گنجائش رکھنا سب کے مفاد میں ہے۔

محمد علی درانی نے کہا کہ محمود اچکزئی اور نوازشریف کا پرانا تعلق ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق ،محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے پر تیار نہیں تھے لیکن نوازشریف نے ان کی اپوزیشن لیڈر کے طور پر تعیناتی کو یقینی بنایا۔ محمود اچکزئی کی پہلی کامیابی خود کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرانا اور دوسری کامیابی اس عہدے پر تقرری کرانا تھا اور یہ عمل نوازشریف کی متحرک مدد کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ موجودہ اپوزیشن لیڈر کا نوازشریف سے مکمل رابطہ ہے۔

سابق وفاقی وزیرنے کہا کہ عمران خان نے ثابت کیا کہ وہ جیل کاٹ سکتے ہیں اور جیل میں رہ کر سیاست کو اپنی انگلیوں پر نچا سکتے ہیں ۔ کسی کی لیڈری اور سیاست صرف عوام ہی ختم کرسکتے ہیں ۔ عمران خان کی سیاست اور مقبولیت ختم کرنے میں حکمران جماعتیں کامیاب نہیں ہوسکیں۔

محمد علی درانی نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بن کر مکمل سرنڈر کیا، زبان دوسری رکھی لیکن عملاً مکمل تعاون کا آغاز کیا۔ ان کے رویے کی تبدیلی نے اعتماد سازی کے اقدامات اور سیاسی فضا بنانے کی راہ ہموار کی۔