کراچی حیدرآبادموٹروے پر خوفناک حادثہ، خواتین اوربچے سمیت 13افرادجاں بحق،متعدد زخمی
Web Desk
13 February 2026
کراچی حیدرآباد موٹروے ایم 9 پرکاٹھور کے مقام پرخوفناک حادثہ ۔تین خواتین اورایک بچے سمیت 13افرادجاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ایم نائن سپر ہائی وے انصاری پل کے قریب چار تیز رفتار گاڑیاں اور مسافر بس مال بردار ٹرک سے ٹکرا گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں ایک مسافر بس، ایک مال بردار ٹرک جبکہ کم از کم تین کاریں ٹکرائیں جس کے نتیجے میں10افرادموقع پرہی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔حادثے کے بعد ریسکیو 1122، چھیپا اور ایدھی کے رضاکار جائے وقوعہ پہنچے جہاں انہوں نے امدادی کام سرانجام دیے۔امدادی حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق افرادکی تعدادمیں اضافے کا خدشہ ظاہرکیاجارہاہے۔
عینی شاہدین کے مطابق مال بردار ٹرک الٹنے کی وجہ سے ڈیزل سڑک پر پھیل گیا تھا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ، صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجاراور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نےواقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکیا اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026