LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

پاک بحریہ کے جہاز’خیبر‘کی ترکیہ میں بحری مشق اورمشترکہ گشت میں شرکت

Web Desk

13 February 2026

 

پاک بحریہ میں حال ہی میں شامل کیے گئےجدید ترین جہاز خیبر نے ترکیہ سے پاکستان کے لیے  اپنے پہلے سفر کے دوران ترکیہ کے اکساز نیول بیس کا دورہ کیا اور ترک بحریہ کے جہاز کے ساتھ دو طرفہ بحری مشق ترگیٹریز اور مشترکہ گشت میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اکساز میں قیام کے دوران، پی این ایس خیبر کے کمانڈنگ آفسر نے ترک سدرن سی ایریا کمانڈر، وائس ایڈمرل رافت اوکتار‏ سے ملاقات کی۔  ملاقات کے دوران دوطرفہ بحری تعاون بڑھانے اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے علاقائی استحکام کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وائس ایڈمرل رافت اوکتار اور کمانڈر اکساز نیول بیس ریئر ایڈمرل حمدی ابانوز نے دیگر ترک بحریہ کے افسران کے ہمراہ پی این ایس خیبر کا دورہ کیا، بندرگاہ کے دورے کے بعد، پی این ایس خیبر نے ترک بحریہ کے جہاز  اور ایس ایچ  70ہیلی کاپٹر کے ساتھ دو طرفہ بحری مشق ترگیٹریز میں شرکت کی۔

مشق کے اختتام پر پی این ایس خیبر اور ترک بحریہ کے جہاز نے مشرقی بحیرہ روم میں مشترکہ گشت بھی کیا، دو طرفہ مشقوں کا کامیاب انعقاد پاکستان اور ترکیہ کے درمیان پائیدار شراکت داری اور برادرانہ تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔