سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد عمران خان کے ذاتی معالجین کا اڈیالہ جیل دورہ متوقع
Web Desk
13 February 2026
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات کے تناظر میں آج ان کے ذاتی معالجین کے اڈیالہ جیل دورے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق معالجین کی ٹیم میں آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر بھی شامل ہوں گے تاکہ مکمل طبی معائنہ کیا جا سکے۔
اطلاعات کے مطابق شفا انٹرنیشنل اسپتال کے ماہر آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹرز بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے اور ضرورت پڑنے پر جدید طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر معائنے کے دوران فوری مداخلت کی ضرورت محسوس ہوئی تو شفا آئی ٹرسٹ ہاسپٹل کا موبائل آپریشن تھیٹر بھی اڈیالہ جیل طلب کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ تمام اقدامات سپریم کورٹ کی ہدایات کے تحت کیے جا رہے ہیں تاکہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تمام خدشات کا ازالہ ہو سکے اور شفاف طبی رپورٹ مرتب کی جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ معائنے کے بعد طبی ٹیم اپنی سفارشات بھی پیش کرے گی۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں بانی پی ٹی آئی کی صحت، بالخصوص آنکھ کی تکلیف کے حوالے سے سیاسی اور عوامی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے، جس کے بعد عدالت عظمیٰ نے معاملے پر واضح ہدایات جاری کی تھیں۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026