LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

عمران خان کی آنکھ ضائع ہوئی تو دنیا ہم پر ہنسے گی، محمود اچکزئی 

Web Desk

13 February 2026

اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی ڈاکٹرز سے معائنہ کرانے کا مطالبہ جائز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ڈاکٹرز چیک اپ نہیں کریں گے بیماری کی اصل نوعیت سامنے نہیں آ سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ جیل میں قید کسی شخص کو اسپتال منتقل کرنا کوئی مشکل کام نہیں، جبکہ یہ کہنا کہ بیرون ملک علاج ضروری ہے، درست نہیں کیونکہ پاکستان میں بھی آنکھوں سمیت ہر قسم کے علاج کی سہولت موجود ہے۔

محمود اچکزئی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سڑکیں بند کر دینا اور حالات کو سول مارشل لاء جیسا بنا دینا مناسب طرز عمل نہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی قسم کی غفلت کے باعث نقصان ہوا تو اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اپوزیشن اپنے مطالبات تحریری شکل میں مرتب کرے گی اور جب تک انہیں تسلیم نہیں کیا جاتا دھرنا جاری رکھا جائے گا۔