عمران خان کی صحت پر تشویش، جنید اکبر نے کل خیبرپختونخوا میں احتجاج کا اعلان کردیا
Web Desk
12 February 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق صورتحال پر احتجاج کی کال دے دی ہے۔
اپنے بیان میں جنید اکبر نے کہا کہ کل جمعہ کی نماز کے بعد خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں پریس کلبز کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج عمران خان کی صحت کے حوالے سے سامنے آنے والی تشویشناک اطلاعات کے خلاف کیا جائے گا۔
انہوں نے کارکنان اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے قائد کے لیے باہر نکلیں اور پرامن انداز میں آواز بلند کریں۔ جنید اکبر نے کہا کہ عمران خان نے قوم کے لیے مشکلات برداشت کیں، اب کارکنان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کی صحت کے لیے متحد ہو کر احتجاج کریں۔
صوبائی صدر کے مطابق احتجاج کا مقصد بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے پر توجہ مبذول کرانا ہے۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026