عمران خان کی آنکھوں کا معائنہ اور بچوں سے ملاقات 16 فروری سے پہلے یقینی بنائی جائے،سپریم کورٹ کا حکم
Web Desk
12 February 2026
سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق کیس میں اہم حکم جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ انہیں 16 فروری سے قبل ماہر آنکھوں کے ڈاکٹروں تک رسائی اور بچوں سے ٹیلیفونک رابطے کی سہولت فراہم کی جائے۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور فرینڈ آف دی کورٹ بیرسٹر سلمان صفدر بھی عدالت میں موجود تھے۔
چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کو روسٹرم پر طلب کرتے ہوئے کہا کہ فرینڈ آف دی کورٹ اور جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹس میں مماثلت ہے۔ عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جیل میں سیکیورٹی اور دستیاب خوراک پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم طبی سہولیات کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ماہر امراض چشم تک رسائی کی درخواست کی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی ریاست کی تحویل میں ہیں اور انہیں دیگر قیدیوں کی طرح یکساں طبی سہولیات ملنی چاہئیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عدالت کسی بھی قیدی کو نمایاں یا خصوصی سہولیات دینے کا حکم نہیں دے گی بلکہ سب کے ساتھ یکساں سلوک ہونا چاہیے۔
اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ ماہر آنکھوں کے ڈاکٹروں تک رسائی اور بچوں سے ٹیلیفونک رابطے کی سہولت دو سے تین روز میں فراہم کر دی جائے گی۔ عدالت نے اس یقین دہانی کو حکم نامے کا حصہ بناتے ہوئے 16 فروری سے پہلے اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
عدالت نے ذاتی معالجین تک رسائی کی اجازت دی تاہم کسی فیملی ممبر کی موجودگی میں معائنے کی استدعا مسترد کر دی۔ مزید کتابوں کی فراہمی سے متعلق عدالت نے قرار دیا کہ ڈاکٹرز کی اجازت سے ہی یہ سہولت دی جائے۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026