مستقبل میں صحت کے نظام کے لیے 1.2 بلین ڈالر کی ضرورت، بروقت اقدامات نہ ہوئے تو قومی بحران،وزیر صحت
Web Desk
11 February 2026
اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے وفاقی پروگرام “حفاظتی ٹیکہ” میں سولر سسٹم کی انسٹالیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملکی صحت کے نظام کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے چیلنجز پر روشنی ڈالی۔
مصطفی کمال کے مطابق آج صحت کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون 49 فیصد ہے، جو 2031 تک ختم ہو جائے گا۔ مستقبل میں حکومت کو 1.2 بلین ڈالر خرچ کرنا پڑیں گے، جو حکومت اور معیشت پر بوجھ ڈالیں گے۔
وزیر صحت نے خبردار کیا کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو پاکستان کو قومی صحت کے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند سال قبل کورونا کے دوران امریکہ، چین، بھارت اور یورپ سمیت تمام ممالک کا صحت نظام ناکام ہوا، اور پاکستان میں صحت کا نظام مفلوج ہو چکا ہے۔
مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان میں ایک کروڑ تیس لاکھ لوگ غربت کی لکیر کے نیچے چلے گئے ہیں، اور یہ سب صحت یا بیماریوں کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ہیلتھ کیئر صرف ہسپتال بنانا نہیں بلکہ لوگوں کو بیماریوں سے بچانا ہے، اور صحت کی خدمات بچے کی پیدائش سے شروع ہوتی ہیں۔
وزیر صحت نے مزید کہا کہ پاکستان انڈونیشیا، چین اور سعودی عرب سے جدید ٹیکنالوجی لے رہا ہے، اور سعودی عرب کا 11 رکنی وفد حال ہی میں پاکستان کا دورہ کر چکا ہے تاکہ صحت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
الجزائر کا اماراتی طیاروں کے لیے فضائی حدود بند کرنے کا اعلان
11 September 2026
این سی سی آئی اے میں نفری کم، وفاقی پولیس کا 23 افسران بھجوانے کا فیصلہ
11 September 2026
روس کے سرحدی علاقے میں یوکرینی ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک، 7 زخمی
11 September 2026
روس کے یوکرین کے صنعتی شہر پاولو ہراد پر حملے، 7 افراد ہلاک، 76 زخمی
11 September 2026
سعودی عرب کو حوثی حملوں کے خلاف دفاع کا حق حاصل ہے، عبدالعزیز الوصل
11 September 2026
جماعت اسلامی کا لانگ مارچ، مرکزی قیادت نے تاریخ کے تعین کا اختیار حافظ نعیم کو دے دیا
11 September 2026
نیتن یاہو کی ٹرمپ کو ایران کیخلاف ناکہ بندی اور معاشی دباؤ پر مبارکباد
11 September 2026
نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ
11 September 2026