LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد کو سومنات بنانے کی سازش قوم مسترد کر دے گی: احسن اقبال وزیراعظم کا امیر جماعت اسلامی سے رابطہ، مارچ ملتوی کرنے کی درخواست تحریک انصاف کو اسلام آباد پر دھاوا نہیں بولنے دیں گے: عابد شیر علی پاکستان اور مصر کا علاقائی چیلنجز کے حل کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم قانون ہاتھ میں نہیں لیں گے، ریاست سب سے پہلے ہے: بیرسٹر گوہر واشنگٹن کو اسرائیلی دباؤ کی زنجیروں سے آزاد ہونا چاہیے: عباس عراقچی اقوام متحدہ کا ایران امریکا تنازع کے خاتمے کیلئے مذاکرات شروع کرنے پر زور محسن نقوی کی تہران میں سکندر مومنی سے ملاقات، سکیورٹی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال امریکی حکومت نے صحافیوں کو روک کر سچ چھپانے کی کوشش کی: اسماعیل بقائی ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ وزیراعظم شہباز شریف کا نیویارک پہنچتے ہی حافظ نعیم الرحمان سے رابطہ؛ لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست، ٹرین مارچ کو روکا نہیں جا سکتا؛ آئی پی پیز اور ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف اسلام آباد کی طرف پیش قدمی جاری رہے گی: حافظ نعیم الرحمان وزیراعظم اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے ڈیزل سستا، پٹرول مزید 4 روپے 61 پیسے فی لٹر مہنگا ہوگیا

تاجک وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

Web Desk

14 November 2025

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی، دونوں ممالک نے دونوں افواج کے درمیان تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران فوجی تربیت، انسدادِ دہشتگردی اور علاقائی امن و استحکام جیسے اہم شعبوں پر بھی اتفاق رائے ہوا۔
تاجک وزیر دفاع نے پاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور علاقائی امن کے لیے کردار کو بھرپور سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے خطے میں امن کے قیام کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے اجتماعی اقدامات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تاجکستان کے ساتھ دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے پاکستان کے عزم کو دہرایا