LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

پی ٹی آئی میرا گھر ہے، ناراضگیاں اور جھگڑے ہوتے رہتے ہیں، جنید اکبر خان

Web Desk

10 February 2026

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر خان نے ماربل فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی اختلافات اور معاملات پر وضاحت پیش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ “اچکزئی صاحب پر کوئی تحفظات نہیں ہیں، میں کون ہوتا ہوں کسی پر تحفظات رکھنے والا۔ میں بانی پی ٹی آئی کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑا ہوں۔ جو بھی بانی پی ٹی آئی کہیں گے، وہی فائنل ہوگا۔”

جنید اکبر نے پارٹی کلچر اور اختلافات کی نوعیت پر بھی روشنی ڈالی:
“پی ٹی آئی میرا گھر ہے، ناراضگیاں اور جھگڑے ہوتے رہتے ہیں۔ اچکزئی صاحب کو ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگے گا۔ اختلافات فطری ہیں، اور دوسری جماعتوں میں آمریت کے باعث اختلافات کم ہوتے ہیں۔”

انہوں نے سیاسی ترجیحات پر بھی بات کی اور کہا کہ “تقریروں میں مسائل کی وجوہات اور حل واضح نہیں کیے گئے۔ سیاست ہم اسی دنیا کے لیے کرتے ہیں، آخرت کے لیے نہیں۔”