خیبرپختونخوا حکومت کا کم آمدنی والے خاندانوں کیلئے رمضان پیکج
Web Desk
9 February 2026
خیبرپختونخوا حکومت نے کم آمدنی والے گھرانوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے رمضان سپورٹ پیکج 2026 متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی باضابطہ منظوری آج صوبائی کابینہ کے اجلاس میں متوقع ہے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس کا 30 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ ایجنڈے کے مطابق رمضان المبارک کے دوران مستحق خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے خصوصی پیکج کی منظوری دی جائے گی۔
کابینہ اجلاس میں ضلع ٹانک میں نئی تحصیل “ٹانک ٹو” کے قیام کی منظوری بھی شامل ہے جبکہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اور حلقہ بندیوں کے شیڈول میں توسیع کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں قرآن بورڈ کی ازسرنو تشکیل نو، نیشنل کمیشن برائے اقلیتی حقوق کے ارکان کی تقرری، لیویز شہداء کے لواحقین کیلئے 385 ملین روپے اضافی گرانٹ اور جنوبی اضلاع میں پولیس انفراسٹرکچر منصوبوں کیلئے مزید فنڈز کی منظوری بھی زیر غور آئے گی۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026