LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

پی ٹی آئی کے بڑے احتجاج کی تیاریاں، وزیراعلیٰ آفریدی کا خصوصی کنٹینرتیار

Web Desk

9 February 2026

 

پی ٹی آئی نے بڑے احتجاج کی تیاریاں شروع کردیں۔ احتجاج کے سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کےلیے خصوصی کنٹینرتیارکرلیاگیا۔

ذرائع کے مطابق 40 فٹ طویل کنٹینر میں واش روم اور بیٹھنے کے لیے باقاعدہ سٹنگ ایریا بنایا گیا ہے جبکہ کنٹینر پر نمایاں طور پر “آزادی یا موت” درج کیا گیا ہے، کنٹینر کو ممکنہ احتجاج کے دوران مرکزی اسٹیج کے طور پر استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔

پارٹی ذرائع کاکہناہے کہ احتجاج سے متعلق حکمت عملی پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی چند اہم پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں بھی ہوچکی ہیں جن میں احتجاج کے مقام، وقت اور لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔

پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے احتجاج کے حتمی اعلان اور تاریخ سے متعلق مشاورت جاری ہے جبکہ پارٹی کارکنان کو بھی ممکنہ احتجاج کے لیے تیار رہنے کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔وزیراعلی سہیل آفریدی نے احتجاج کے لیے تیارکیے گئے کنٹینر کا معائنہ بھی کیا۔