LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

عوام نے ہڑتال کوناکام بنادیا، پی ٹی آئی کی عیاری نہیں چلی، مریم نواز

Web Desk

9 February 2026

مریم نواز نے کہاکہ اتوارکوایک ہڑتال کی کال آئی ہوئی تھی،  پنجاب میں کسی بھی جگہ ہڑتال نہیں ہوئی، عوام نے منفی رویوں اورگالم گلوچ کو یکسر مسترد کر دیا، عوام نے انتشاری اور فسادی ٹولے کی ہڑتال کو مکمل ناکام بنا دیا۔

لاہورمیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ اتوارکو دن دکانیں بند ہوتی ہیں،  پنجاب میں زیرو ہڑتال تھی، زیروشٹرڈاؤن، زیرو پہیہ جام تھا،  فتنہ فساد کےکلچر کو لوگوں نے مسترد کیا،  پی ٹی آئی کی عیاری چلی نہیں۔

وزیر اعلیٰ  پنجاب نے بسنت کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ کو سراہا اورکہاکہ  لاہور میں بسنت کی بحالی سے ثقافت بحال ہوئی، پورے ملک  سے لوگ بسنت منانے لاہور آئے،لاہوریوں کے چہروں پر خوشی دیکھ کر اچھا لگا، عوام کی جانب سے بسنت  ایس او  پیز  پر مکمل عملدرآمد کیا گیا، بدقسمتی سے کچھ واقعات ضرور ہوئے ہیں، لوگ چھتوں سے گرے ہیں،  انفرادی غلطی کی وجہ سے چند واقعات ہوئے،  ایک بھی موت گلا کٹنے سے نہیں ہوئی، پہلے بسنت کو خونی بسنت کہا جاتا تھا، لوگوں کے گلےکٹتے تھے۔