انصاف کی فراہمی کا معتبرنظام جمہوریت کا بنیادی ستون ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
Web Desk
9 February 2026
انصاف کی فراہمی کا معتبرنظام جمہوریت کا بنیادی ستون ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے اقوام متحدہ کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاکستان میں انصاف کے شعبے میں اصلاحات کی ترجیحات اور عدالتی اداروں کے کردار پر تبادلہ خیال کیاگیا۔چیف جسٹس نے انصاف تک رسائی بہتر بنانے، ادارہ جاتی کارکردگی میں اضافہ کرنے اور انصاف کے جامع نظام کو یقینی بنانے کے لیے جاری اصلاحات سے آگاہ کیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے وفد سے گفتگو میں کہا کہ انصاف کی فراہمی کا مضبوط اور معتبر نظام پائیدار ترقی اور جمہوری گورننس کے لیے بنیادی ستون ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے نے قانون کی حکمرانی کی ترقی، انسانی حقوق کے تحفظ، صنفی مساوات، بچوں کے لیے حساس انصاف اور انصاف کے شعبے کے اداروں کی صلاحیت میں اضافے جیسے شعبوں میں اقوام متحدہ کے تعاون کو سراہا۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں عدلیہ اور اقوام متحدہ کے اداروں کے درمیان مستقبل کے تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا، دونوں فریقین نے ابھرتے چیلنجزسے نمٹنے اور انصاف کے نظام میں جدت اور لچک کو فروغ دینے کے لیے منظم رابطے کی اہمیت پر زور دیا۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026