اسلام آباد ہائیکورٹ: پیکا ترمیم کے خلاف صحافتی تنظیموں کی درخواستوں کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی
Web Desk
9 February 2026
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیکا (PECA) کے متنازعہ ترمیمی قانون کے خلاف صحافتی تنظیموں کی درخواستوں کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی۔
جسٹس انعام امین منہاس نے درخواستوں کو یکجا کر کے سماعت کی۔ سینئر صحافی حامد میر، پی ایف یو جے اور اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے پیکا ایکٹ کو چیلنج کر رکھا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وکیل میاں سمیع الدین نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ متنازع پیکا ترمیم کے بعد شامل کی گئی شقیں عدلیہ کے اختیارات ایگزیکٹو کو دے رہی ہیں، اور جوڈیشل ٹریبونل ہونا چاہیے جس کا چیف جسٹس کی مشاورت سے تقرر ہو۔
وکیل نے بتایا کہ سیکشن ٹو سی جعلی اور جھوٹی سوشل میڈیا پوسٹس پر پابندی سے متعلق ہے، جس پر جسٹس انعام امین منہاس نے استفسار کیا کہ فیک نیوز کا تعین کیسے کیا جائے گا اور پروسیڈنگ کیسے شروع ہوگی۔ وکیل نے جواب دیا کہ کمپلینٹ فائل کرنے کا نیا طریقہ وضع کیا گیا ہے، جس کے تحت متاثرہ فریق کے علاوہ تھرڈ پارٹی بھی شکایت دائر کر سکتی ہے، جس کے غلط استعمال کے امکانات ہیں۔
وکیل میاں سمیع الدین نے مزید کہا کہ فیک انفارمیشن سے ہونے والے نقصان کا تعین ضروری ہے، کیونکہ بعض اوقات فیک انفارمیشن ایک غلطی بھی ہو سکتی ہے جس سے کسی کو نقصان نہ پہنچے۔
راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر آصف بشیر چوہدری نے عدالت میں کہا کہ پی ایف یو جے گزشتہ سال 6 فروری کو یہ کیس لے کر عدالت آئی تھی، اور اس دوران دو درجن سے زائد صحافیوں کو عمر قید کی سزا دی گئی، اور سڑک کی جلد توڑ پھوڑ یا ناقص مٹیریل کے استعمال کی خبر دینے والے پر بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔
جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ یہ قانون سازی ہے، اسے حکم امتناع سے معطل نہیں کیا جا سکتا، اور کیس کو سن کر فیصلہ کیا جائے گا۔ عدالت نے کیس پر مزید سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026