بارشوں کا نیا سلسلہ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں برفباری کی پیشگوئی
Web Desk
7 February 2026
محکمہ موسمیات نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے 19 اضلاع میں آج ہلکی بارش متوقع ہے، جبکہ چمن، پشین، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ اور زیارت کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی آج سے منگل تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام کے مطابق ناران، کاغان، کالام اور چترال جیسے بالائی علاقوں میں سڑکوں کی بندش اور پھسلن کے باعث آمد و رفت متاثر ہو سکتی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے ممکنہ صورتحال کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے اور فوری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے اثرات کے تحت ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ ساتھ ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں بھی مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل
20 November 2026
امریکی صدر نے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا
20 November 2026
امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کو ایران پر حملوں سے روکنے کی قرارداد مسترد کر دی
20 November 2026
ترکیہ نے اپنا پہلا بغیر پائلٹ جنگی طیارہ قزل ایلما مسلح افواج کے حوالے کر دیا
20 November 2026
اینتھروپک کے حصص کی فروخت، کمپنی کی مالیت 15 کھرب تک پہنچ گئی
20 November 2026
ورلڈ آرٹ دبئی میں 10 ہزار فن پارے نمائش کیلئے پیش، قیمتیں 100 سے 20 ہزار ڈالر تک
20 November 2026