LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل امریکی صدر نے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کو ایران پر حملوں سے روکنے کی قرارداد مسترد کر دی ترکیہ نے اپنا پہلا بغیر پائلٹ جنگی طیارہ قزل ایلما مسلح افواج کے حوالے کر دیا اینتھروپک کے حصص کی فروخت، کمپنی کی مالیت 15 کھرب تک پہنچ گئی ورلڈ آرٹ دبئی میں 10 ہزار فن پارے نمائش کیلئے پیش، قیمتیں 100 سے 20 ہزار ڈالر تک جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے شارجہ انوویشن ڈیز 2026ء کا افتتاح کر دیا گیا پاکستان سمیت 15 ممالک کی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی مذمت گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت

عمران خان تک رسائی کےلیے پی ٹی آئی کی یادداشت متعلقہ حکام تک پہنچادی گئی، سپریم کورٹ

Web Desk

7 February 2026

پی ٹی آئی کے زیرحراست قائد تک رسائی کےلیے پی ٹی آئی کی یادداشت متعلقہ حکام تک پہنچادی گئی۔سپریم کورٹ نے یادداشت اورپی ٹی آئی کے احتجاج سےمتعلق اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق  پی ٹی آئی کے پارلیمنٹرینز کی یادداشت موصول ہوئی ، پی ٹی آئی وفد نے زیرِ حراست قائد تک رسائی سے متعلق تحفظات جمع کرائے، 30 جنوری کو پی ٹی آئی کے پارلیمنٹرینز کا سپریم کورٹ کے سامنے اجتماع تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار نے پی ٹی آئی کے وفد سے ملاقات کی جبکہ سلمان اکرم راجا کو چیف جسٹس سے ملاقات کی اجازت دی گئی۔۔جس کے دوران  زیرِ حراست پی ٹی آئی قائد تک اہلِ خانہ کی رسائی پر تحفظات پیش کیے گئے اور طبی ماہرین کی رسائی کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔

اعلامیے میں کہاگیاہےکہ معاملہ کسی زیرِ سماعت مقدمے سے متعلق نہیں تھا، تحفظات انتظامی نوعیت کے تھے جومتعلقہ حکام کو ارسال کردیے گئے۔تحفظات ارسال ہونے کے بعد مجمع پُرامن طور پر منتشر ہو گیا تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے تک کسی باضابطہ جواب کا موصول نہ ہونے پراپوزیشن قیادت نے6فرورری کو دوبارہ رجوع کیا۔ قومی اسمبلی اورسینیٹ کے اپوزیشن لیڈرز بھی وفد میں شامل تھے، دستخط شدہ یادداشت رجسٹرار سپریم کورٹ نے باضابطہ وصول کی جس  میں زیرِ حراست پی ٹی آئی قائد تک رسائی کا معاملہ دوبارہ اٹھایا گیا، طبی رپورٹس کی فراہمی سے متعلق تحفظات بھی شامل تھے۔

اعلامیے میں بتایا گیاکہ یادداشت متعلقہ انتظامی حکام کو دوبارہ ارسال کر دی گئی ہے، سپریم کورٹ نے آئندہ ایسے معاملات کے لیے ایس او پیز جاری کر دیے ہیں، متاثرہ فریقین سے رابطے کا باقاعدہ طریقۂ کار طے ہے، ایس او پیز میں ادارہ جاتی وقار کے تحفظ پر زور دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ عدالتی امور اور دیگر سائلین کے حقوق کے تحفظ کی ہدایت کی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق رسائی، سہولت کاری اور ضروری سہولیات یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔